پاک قطر تکافل گروپ کو 133ملین کا خالص منافع
پاک قطر تکافل گروپ نے 31دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والے سال میں 133ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا
کراچی(بزنس رپورٹر) پاک قطر تکافل گروپ نے 31دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والے سال میں 133ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ اس کے شراکت دار تکافل فنڈ نے 116ملین روپے کا خالص سرپلس بھی ریکارڈکیا ہے ،پاک قطر تکافل گروپ کے ٹرن اوور میں بھی نمایاں نمو دیکھی گئی جوکہ 9ارب روپے رہا، پاک قطر تکافل گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل شامل ہیں ، پاک قطر تکافل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں دونوں کمپنیوں کے 31دسمبر 2017 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔