پو لینڈ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی حما یت کر ے گا، سفیر

پو لینڈ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی حما یت کر ے گا، سفیر

بریگزٹ اثر انداز نہیں ہوگا،وفاقی چیمبر کی سفارش پرویزا جاری کرنیکی یقین دہانی دو طر فہ تجا رت میں وسیع امکا نا ت مو جو د ، بروئے کار لائے جائیں،وفاقی چیمبر

کرا چی (بزنس رپورٹر)پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیٹر او پلانسکی نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کی حما یت کی یقین دہانی کرادی۔ انہو ں نے کہا کہ بریگزٹ پاکستان اور یورپ کے درمیان تجا رت پر اثرانداز نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے فیڈریشن ہا ؤ س کے دور ے کے موقع پر کیا۔ پولینڈ کے سفیر نے براہ را ست تجارت کے خیال پر اتفا ق کیا اور یقین دلایا کہ پولینڈ ایف پی سی سی آئی کی سفا رش پر پاکستان کی بز نس کمیو نٹی کو ویزا جاری کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی چیمبر کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے کہا کہ دو طر فہ تجا رت میں تو سیع کے بہت زیا دہ امکا نا ت مو جو د ہیں جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ اجلا س میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے علاوہ دو سرے اہم ممبر بھی مو جو د تھے ۔ انجینئر دارو خان نے کہاکہ پاکستان اور پو لینڈ کے درمیان سفارتی اور تا ریخی تعلقا ت ہیں لیکن یہ تعلقا ت معا شی و تجا رتی تعلقا ت کی عکا سی نہیں کر تے ۔انہوں نے مز ید کہاکہ پاکستان ایک ابھر تی ہو ئی معیشت ہے جو کہ سی پیک کے پس منظر میں خطے میں معا شی انقلا ب لا ئے گی اور پو لینڈ بھی سی پیک میں شمو لیت اختیار کر سکتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نا ئب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے دو طر فہ اقتصادی و تجارتی تعلقا ت ، تجا رتی وفو د کے تبا دلو ں اور پاکستان اور پو لینڈ کی بز نس کمیونٹی کے در میان بی ٹو بی میٹنگز کے متعلق آگا ہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں