ایس ای سی پی:نومبر میں 1956 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن
زیادہ رجسٹریشن لاہو ر اور اسلام آباد میں ہوئی،تجارت کا شعبہ سر فہرست رہا
اسلام آباد (نمائندہ دنیا)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے نومبر میں41فیصداضافے سے 1956 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈکیں،گزشتہ ماہ 99فیصد کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن ہوئیں جبکہ 30فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ایک ہی دن میں مکمل ہوئی، نومبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 17 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ ،26 فیصد سنگل ممبرجبکہ باقی 3 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن ،ٹریڈ آرگنائزیشن ، غیر ملکی کمپنیز اور لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ شامل ہیں،اس دوران سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 319 ہے ، علاوہ ازیں 34نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔سب سے زیادہ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد628ہے ، اس کے بعد بالترتیب لاہور اور کراچی میں 625 اور 349کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں ۔