آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ

  آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ

جولائی تا جنوری کے دوران درآمدات کا حجم 2.1ارب ڈالر تک بڑھ گیا

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ جولائی تا جنوری 2020-21 کے دوران درآمدات کا حجم 2.1 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران 1.8 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی قومی درآمدات میں تیس کروڑ ڈالر یعنی 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020کے مقابلے میں جنوری 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 35 فیصد اضافے سے 339 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کار عبدالرؤف نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد درآمد کنندگان کی جانب سے مالی سال 2020 کی تیسری سہہ ماہی میں زیادہ درآمدات کی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں