موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس پرکسٹم ڈیوٹی کم کی جائے ، خالد وحید
اسمگل شدہ پارٹس کے بڑھتے حجم سے تجارت تباہی کے دہانے پر ،چیئرمین ماسپیڈا
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن خالد وحید نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)سے اپیل کی کہ وہ کسٹم ڈیوٹی کو کم کریں اور موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے پر اپنی طرف متوجہ کریں،گزشتہ روز ایک بیان میں خالد وحید نے کہا کہ موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی سے اسپیئر پارٹس عام موٹرسائیکل سواروں کے خریدنے کیلئے مشکل ترین ذریعہ بنتا جارہا ہے ، درآمدی مرحلے پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرح اور ملک بھر میں اسمگل شدہ اسپیئر پارٹس کے بڑھتے ہوئے حجم کی وجہ سے یہ تجارت تباہی کے دہانے پر ہے ۔