جاز کیش اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان معاہدہ

جاز کیش اور پاکستان اسٹیٹ  آئل کے درمیان معاہدہ

کراچی(کامرس ڈیسک)جاز کیش نے پاکستان ا سٹیٹ آئل کے ساتھ ڈیجی کیش صارفین کے لیے پے منٹس کی راہ ہموار کرنے اورجازکیش ایپ کے ذریعے کارڈ ٹاپ اپ کی سہولت دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

اس شراکت داری کی بدولت جازکیش ایب والے صارفین کو ڈیجی کیش تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔فیول کارڈکے بانی، پی ایس او نے سال 2002ء میں پاکستان کا پہلا فیول کارڈ لانچ کرکے اس میدان میں انقلاب پربا کیا ۔یہ کمپنی اپنے صارفین کے لئے کارڈز اور ڈیجیٹل پے منٹس کے حل میں معاونت کر رہی ہے ۔جاز کیش اور پی ایس او کارڈز کے مابین شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد پی ایس او ہاؤس میں کیا گیا۔ جازکیش کے چیف آپریٹنگ آفیسر مرتضیٰ علی نے کہا کہ جاز پاکستان میں کیش لیس ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ پی ایس او کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری پٹرولیم جیسی دیگر ایسی بڑی انڈسٹریز میں ڈیجیٹائزیشن لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔پی ایس او کے جنرل منیجر برائے کارڈز و نان فیول بزنسز، عامر زیب خان نے کہا کہ جاز کیش کے ساتھ شراکت داری پر ہم پرجوش ہیں جو پی ایس او کواپنے ڈیجی کیش کسٹمر بیس میں اضافہ کے قابل بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں