اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،60ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،60ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 259پوائنٹس کی کمی سے 45753 پربندہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو60ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 48.89فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔

 ماہرین کے مطابق معاشی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عملدرآمدکی وجہ سے تیزی سے بڑھتی مہنگائی سے معاشی بد حالی کے خدشات اوربلند شرح سود جیسے عوامل کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 153پوائنٹس کی کمی سے 16091 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 30697پوائنٹس سے کم ہو کر 30472 پوائنٹس پر آگیا۔ مجموعی سرمایہ کم ہوکر 67کھرب 72ارب رہ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں