سی پیک کے دشمن سرمایہ کاری روکنے کی کوشش کرینگے ،میاں زاہد

سی پیک کے دشمن سرمایہ کاری روکنے کی کوشش کرینگے ،میاں زاہد

کراچی(این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے ۔۔

صدر اور سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی سعودی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،اس دورے اور بھاری سرمایہ کاری کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کی کوششوں کوجاتا ہے ، ایس ائی ایف سی کی شکل میں پاکستان نے سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے ،مگر سی پیک کے دشمن ہمارے ملک میں سعودی سرمایہ کاری روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ،جنہیں ناکام بنانا سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ،ایک متنازعہ سیاسی لیڈر کی جانب سے سعودی عرب پرجھوٹے الزامات عائد کرنے اوراس دورے کو ناکام بنانے کی کوشش انتہائی قابل مذمت ہے ، کچھ نا عاقبت اندیش لوگوں کی خواہشات کے برخلاف پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا بلکہ اب معیشت مستحکم ہورہی ہے ، جس سے انکے ذہن ماؤف ہو گئے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کا دو روزہ دورہ دونوں برادراسلامی ممالک کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔اس دورے کے بعد محمد بن سلمان کا دورہ متوقع ہے ،جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،تاہم سرمایہ کاری کے لئے سیاسی اورمعاشی استحکام ضروری ہے جونہ پڑوس میں واقع دشمن ممالک کو پسند ہے اورنہ ہی ناکام سیاسی جماعتوں کوراس آتا ہے ۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ سعودی عرب زراعت، آئی ٹی، کان کنی، پی آئی اے اورناکام سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری پرغورکررہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں