اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے ،تولہ سونا1100روپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے ،تولہ سونا1100روپے مہنگا

کراچی (دنیا نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر1پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5پیسے مہنگا ہو گیا ۔ادھرایک تولہ سونا 1100روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کے اضافے سے 278.39روپے کا ہوگیا ۔

فاریکس پورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279.77 روپے سے بڑھ کر279.82روپے پر جا پہنچی۔یورو 1.13روپے کے اضافے سے 296.85 روپے اور پاؤنڈ 2.75روپے کے اضافے سے 345.69روپے پر جا پہنچا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2,320 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار476 پرجاپہنچا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں