ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کی دھمکی قابل مذمت

ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کی دھمکی قابل مذمت

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کی دھمکی اندرونی معاملات میں مداخلت اور قابل مذمت ہے جسے خاطر میں نہ لایا جائے ۔

امریکا کے بجائے پاکستان کے مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔ڈکٹیشن لینے کا سلسلہ بند کر دیا جائے ۔امریکا کیمپ میں شامل درجنوں ملک ایران سے تجارت کر رہے ہیں جن پر اسے کوئی اعتراض نہیں مگر پاکستان کے بارے میں دہرا معیار اپنایا جاتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی امریکی مفادات کے ہم آہنگ نہیں تھی مگر اسے کئی دہائیوں تک جاری رکھا گیا۔ اسی طرح چین سے دفاعی تعاون امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا مگر یہ کامیابی سے جاری ہے ۔ سی پیک بھی امریکا اور اسے حواریوں کیلئے ناقابل قبول تھا جسے تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں