پاک انڈونیشیا تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیر

پاک انڈونیشیا تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیر

کراچی (آن لائن)کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔

دونوں ممالک میں ثقافتی مماثلت ہے لیکن بدقسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت توقع سے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی کے دورے پر کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر جوہر علی قندھاری، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی و دیگر بھی موجود تھے ۔ قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے مزید کہا کہ انڈونیشیا سے تجارت کے ذریعے پاکستان آسیان ممالک تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ انڈونیشیا میں دنیا کے بہترین بزنس اسکولز موجود ہیں جہاں پاکستانی طلباء و طالبات اسکالر شپس کے ذریعے بھی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ آئندہ ماہ انڈونیشیامیں لیدر سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کاٹی کے ممبران شرکت کرکے نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں جبکہ اکتوبر 2024 میں انڈونیشیا ٹریڈ ایکسپو منعقد ہوگی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار شرکت کرسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں