پاکستان سے جلد چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمدکا آغاز ہوگا

پاکستان سے جلد چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمدکا آغاز ہوگا

کراچی (آن لائن )پاکستان سے جلد ہی چین کو ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹ کا آغاز ہوگا ،یہ ایکسپورٹ شیخوپورہ میں قائم ایک جدید فارم سے کی جائیگی جو چین کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے خصوصی قائم کیا گیا ہے ۔

یہ بات پنجاب کے سیکریٹری لائیو اسٹاک مسعود انور نے لاہور میں منعقدہ ایگری کنکشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ایک کسٹم ٹیم نے حال ہی میں ہماری شیخوپورہ کے مذکورہ فارم کا دورہ کرکے چین کو ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے لئے پاکستان کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں