اسٹاک مارکیٹ:سرمائے کا مجموعی حجم100کھرب سے متجاوز

اسٹاک مارکیٹ:سرمائے کا مجموعی حجم100کھرب سے متجاوز

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 771پوائنٹس کے اضافے سے 72742پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو65ارب روپے کا منافع ہوا ۔۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ملکی تاریخ میں پہلی بار 100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بینکنگ ،توانائی ،ٹیلی کام ،فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 72800پوائنٹس کی نفسیاتی حدبھی عبور کر گیا تھا ۔تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی ۔کاروبا رکے اختتام پر کے ایس ای 30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی  ۔ سرمایہ 101کھرب17اربروپے ہو گیا۔ جمعہ کو22ارب کے54کروڑ11لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں