کاٹی کا زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ

کاٹی کا زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر قندھاری نے آئندہ بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ۔۔

مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) میں زرعی شعبہ کا حصہ 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے جسے مکمل طور پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہے ، جبکہ دوسری جانب انڈسٹری کا جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہونے پر بھی تمام طرح کی ڈیوٹیز، ٹیکسز، ریگولیٹری ڈیوٹیز، ود ہولڈنگ ٹیکس، ایکسائز یوٹیز، سیلز ٹیکس کے ساتھ اب سپر ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے ،دونوں شعبوں کا موازنہ کیا جائے تو صنعتکاروں کیساتھ نا انصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں جبکہ زمیندار، جاگیردار اور آڑھتی بے حساب منافع حاصل کررہے ہیں۔صدر کاٹی نے کہا کہ زرعی شعبے میں بڑے بڑے جاگیرداروں اور آڑھتیوں کو ٹیکس استثنیٰ معیشت پر بوجھ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں