توانائی بحران کی موجودگی میں معاشی بحالی ناممکن ،میاں زاہد حسین

توانائی بحران کی موجودگی میں معاشی بحالی ناممکن ،میاں زاہد حسین

کراچی (این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور۔۔

 سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کی موجودگی میں مکمل معاشی بحالی اوراسکی ترقی ناممکن ہے ،جب تک توانائی کے بحران کوحل نہیں کیا جاتا اوربجلی وگیس کی قیمت کم نہیں کی جاتی اس وقت تک معاشی تنزلی کا سفرجاری رہے گا۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبہ کی بد انتظامی سالہا سال سے جی ڈی پی کوبری طرح متاثرکررہی ہے جبکہ اس شعبہ کے نقصانات کوکم کرنے کے لئے نرخ مسلسل بڑھانے کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس سے پیداواراور برآمدات کم ہورہی ہیں جبکہ غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی طلب اوربلوں کی ریکوری مسلسل کم ہورہی ہے جس سے حکومت کا نقصان بڑھ رہا ہے کیونکہ آئی پی پیز کے ساتھ ایسے معاہدے کئے گئے تھے جنہوں نے ملکی معیشت کوبے جان کرڈالا ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک طرف بجلی کے نرخ مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں تودوسری طرف اوور بلنگ کا دھندہ بھی عروج پر ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں