فیصل بینک کا منافع دگنا ہوکر6.5ارب پر جا پہنچا

فیصل بینک کا منافع دگنا ہوکر6.5ارب پر جا پہنچا

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس کے نتیجے میں بینک کا بعداز ٹیکس منافع سال2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دگنا ہوکر 6.5 ارب روپے پر جا پہنچا ہے ۔

فی حصص آمدن 2.12 روپے سے بڑھ کر 4.29 روپے ہوگئی ہے ۔ بینک نے 1 روپے فی حصص یعنی 10 فیصد عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ مجموعی اثاثے 1.5 ٹریلین روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ ڈپازٹس بڑھ کر 1.050 ٹریلین روپے اور لون بک 603 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) 55 فیصد جبکہ کیپٹل ایڈیکوسی ریشو 18.57 فیصد رہا جو ریگولیٹری تقاضوں سے کہیں زیادہ ہے ۔بینک کی مستحکم مالیاتی کارکردگی اور مضبوط بیلنس شیٹ اس کے مضبوط کاروباری بنیادی اصولوں کا اظہار ہے جو دانشمندانہ رسک مینجمنٹ طریقوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا کہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج اُن مضبوط بنیادوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہم نے ایک سرکردہ اسلامی بینک کے طور پر رکھی ہیں، جو بورڈ اور انتظامیہ کے غیرمتزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ہماری اچھی کارکردگی بینک کے کسٹمر سینٹرک اپروچ کے ساتھ ساتھ شریعت کے مطابق بہترین مالیاتی اور ڈیجیٹل مصنوعات اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کا ثبوت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں