پوٹن کل دوروزہ دورے پر چین پہنچیں گے

 پوٹن کل دوروزہ دورے  پر چین پہنچیں گے

بیجنگ (اے ایف پی)روس کے صدرولادی میر پوٹن کل جمعرات سے چین کا2روزہ دورہ کریں گے اور چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہناہے کہ ولادی میرپوٹن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جبکہ گزشتہ 6ماہ کے دوران چین کا دوسرا  دورہ ہے ، صدر شی جن پنگ صدر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں