اسٹاک ایکسچینج:تیزی،71ہزارکی حدبحال،139ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،71ہزارکی حدبحال،139ارب منافع

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا100انڈیکس ہزار سے ۔۔

زائد پوائنٹس بڑھ کر 71ہزارکی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 72ہزار کی بلند سطح سے صرف چند پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 139ارب کا منافع ہوا جبکہ 65فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ پٹرولیم ،سیمنٹ ،توانائی ،آئل اینڈ گیس اور ٹیلی کام کے سیکٹرز میں خریداری نے مارکیٹ کے منفی رجحان کو مثبت زون میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا  ۔کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 1244پوائنٹس کے اضافے سے 71902پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ سرمایہ 97 کھرب97ارب ہوگیا۔جمعہ کو24ارب کے 45کروڑ21لاکھ55ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں