ڈالر کی قدر میں کمی،تولہ سونا1400روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی،تولہ سونا1400روپے سستا

کراچی(آن لائن)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھرایک تولہ 1400روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کی کمی سے 278.21 روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے کی کمی سے 279.48 روپے کاہوگیا تاہم یورو 25پیسے کے اضافے سے 297.48روپے اور برطانوی پاؤنڈ 27پیسے بڑھ کر 348.02 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2297 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400روپے کی کمی سے2لاکھ39ہزار 600روپے اور دس گرام 1201 روپے کی کمی سے 2لاکھ5ہزار418روپے کا ہوگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں