سیمنٹ کی فروخت 0.29فیصد کم،2.94ملین ٹن ریکارڈ

سیمنٹ کی فروخت 0.29فیصد کم،2.94ملین ٹن ریکارڈ

کراچی (بزنس ڈیسک )اپریل 2024کے دوران سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کمی سے 2.943ملین ٹن رہی ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت اپریل میں 2.328ملین ٹن رہی جو 7.99فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 45.96فیصد اضافے سے 6لاکھ14ہزارٹن رہی۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 37.447ملین ٹن رہی جو 2.45فیصد زائد ہے ۔ اس دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732ملین ٹن رہی جو 4.12فیصد کم ہے ۔ پہلے دس ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 65.35فیصد کے نمایاں اضافے سے 5.715ملین ٹن رہی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کے معاون اقدامات کیے جائیں جن کے ذریعے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں