پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں11 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 1 کروڑ 24 لاکھ 43 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 39 لاکھ 70ہزارٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی تھی۔ اپریل میں11لاکھ4ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 6فیصد اور مارچ کے مقابلے میں 4 فیصدکم ہے ۔ پہلے 10 ماہ کے دوران ملک میں 58 لاکھ 31ہزارٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جو 6 فیصد کم ہے ، اسی طرح5لاکھ 50ہزارٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو 4 فیصد کم ہے ۔پہلے 10 ماہ کے دوران ملک میں 869000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو 53 فیصد کم ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں