میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وفاقی چیمبر

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وفاقی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر )وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے۔۔

 ایف پی سی سی آئی کے اس مطالبے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ بندرگاہوں، ٹرمینلز، شپنگ لائنوں اور متعلقہ معاملات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ایک مضبوط اور موثر اتھارٹی قائم کی جانی چاہیے تاکہ ملک میں تجارتی، لاجسٹکس اور کمرشل سرگرمیوں کی تر قی، سہولیاتی اقدامات اور انکو فروغ دینے کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ عاطف اکرام شیخ نے مذکورہ بالا اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورتی عمل کے سلسلے میں وزارت میری ٹائم افیئرز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے نشاندہی کی کہ نیٹی جیٹی انٹرچینج ملک کی سب سے بڑی اور مصروف ترین بندرگاہ یعنی کراچی پورٹ کے لیے واحد راستہ ہے ،لہذا کراچی پورٹ تک ٹریفک کے دباؤ کو تقسیم کرنے کے لیے متبادل راستہ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں