عربین ٹریول مارکیٹ کا 6مئی سے آغاز

 عربین ٹریول مارکیٹ  کا 6مئی سے آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے زیر اہتمام 31 واں عربین ٹریول مارکیٹ6سے 9مئی2024تک دبئی ورلڈ سینٹر میں شروع ہوگا۔

امسال عربین ٹر یول مارکیٹ کا موضوع ‘ جدت۔ انٹرپرینیورشپ کے ذریعے سفر کی تبدیلی ’’ہوگا۔ دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت (ڈی ای ٹی )منعقدہ ایونٹ میں مختلف شعبوں سے 129 اہم شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز شریک ہونگے ۔دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت حکومتی اداروں ، ہوٹلز، سیاحت مینجمنٹ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر سیاحتی شعبے دبئی کے تبدیلی کے سفر کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔دبئی کارپوریشن برائے سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ ( ڈی سی ٹی سی ایم ) کے سی ای او عصام کاظم نے کہا کہ عربین ٹریول مارکیٹ کے ایک دیرینہ پارٹنر کی حیثیت سے دبئی کو عالمی سیاحت کے سب سے زیادہ انتظار کئے جانے والے ایونٹس میں سے ایک کے 31 ویں ایڈیشن کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں