ای ایف یو لائف میں ای ایف یو ہیلتھ کے حصول ، انضمام سے بیمے کاآغاز

ای ایف یو لائف میں ای ایف یو ہیلتھ کے حصول ، انضمام سے بیمے کاآغاز

کراچی(کامرس ڈیسک)ای ایف یو لائف، پاکستان میں بیمہ حیات اور فیملی تکافل فراہم کرنے والی نمایاں نجی سیکٹر کمپنی ، ای ایف یو ہیلتھ (ملک کی ہیلتھ انشورنس سے وابستہ خصوصی مہارت کی حامل اولین کمپنی)کے سو فیصد حصول کااور ۔۔

اس کے نتیجے میں ای ایف یو ہیلتھ کا ای ایف یو لائف میں مکمل طور پر ضم ہونے کا اعلان کرتی ہے ۔ اس انضمام کی اسکیم کو حال ہی میں دونوں بورڈز کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ حکمت عملی کا یہ قدم، ای ایف یو لائف کے عہد میں ایک ماحولی نظام کے تحت مربوط زندگی، صحت اور تکافل حل پیش کرکے اپنے صارف کی مجموعی مالی اور ذاتی صحت کی ضروریات پر توجہ دینے کیلئے ایک نمایاں سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اس موقع پر محمد علی احمد، ایم ڈی اور سی ای او، ای ایف یو لائف نے کہا کہ ای ایف یو ہیلتھ کے حصول سے اور ما بعد ای ایف یو لائف میں صحت کے مکمل کاروبار کے انضمام سے ، ہم نے پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ کے معیارات کو فروغ دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں