ہفتہ رفتہ :اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 2کھرب 2ارب سے زائد خسارہ

ہفتہ رفتہ :اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 2کھرب 2ارب سے زائد خسارہ

کراچی (آن لائن)یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کے بادل چھائے رہے۔۔

مارکیٹ72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ کے ایس ای100انڈیکس میں 800سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس 72700پوائنٹس سے گھٹ کر 71900 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو 2کھرب 2ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا او53.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے درآمدی بل بڑھنے کے امکان اور آئی ایم ایف کیساتھ نئے معاہدے سے نئے ٹیکسز عائد ہونے اور بجٹ پر خدشات گذشتہ ہفتے مارکیٹ پر سیلنگ پریشر زیادہ دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں4کاروباری دنوں میں سے 3دن اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اس دوران انڈیکس 2085.11پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ 1دن کی تیزی سے مارکیٹ نے 1244.45پوائنٹس ریکور کر لئے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 840..66 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 72742.75پوائنٹس سے کم ہو کر71902.09 پوائنٹس ہو گیا ، اسی طرح 439.02پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 24033.87پوائنٹس سے گھٹ کر 23594.85 پوائنٹس ہوگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47489.46پوائنٹس سے کم ہو کر 46919.98 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 20 ارب 51 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار 788 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 100 کھرب 17 ارب 62 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 842 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 97 ارب 10کروڑ 64 لاکھ 4 ہزار 54 روپے ہو گیا ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں