سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان

 سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان

لاہور(این این آئی)مشہور کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے ۔اسی طرح اوشن ایکس 7فیوچر سینس کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے ۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4مئی سے 15جون 2024 تک ہو گا۔واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے ‘‘کیا ’’کی طرف سے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 24فیصد اور سوزوکی کی طرف سے سویفٹ کی قیمت میں 13فیصد کمی کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں