ٹیلی نار ولاسٹی اور گوگل کلاؤڈ کے درمیان شراکت داری

 ٹیلی نار ولاسٹی اور گوگل کلاؤڈ کے درمیان شراکت داری

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)ٹیلی نار پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکسلیریٹر ٹیلی نار ولا سٹی نے پاکستان کے انٹرپرینورز کیلئے عظیم مواقع تخلیق کرنے کیلئے گوگل کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔

ٹیلی نار ویلا سٹی گوگل کلاؤڈ اسٹارٹ اپ کمپی ٹیشن پاکستان 2024 کیلئے کمیونٹی پارٹنر کے طورپرشامل ہوا ہے جس کا مقصد پاکستان کے ٹیک وینچرز کو بااختیار اور ملک کے ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو مضبوط بنانا ہے ۔ٹیلی نار ولاسٹی نے ٹیلی نار پاکستان کے 345 کیمپس میں اسلام آباد ایڈیشن اور پہلے ‘‘ماسٹر یور پیچ ’’سیریز کا انعقاد کیا جس نے نوجوان انوویٹرز کیلئے دروازے کھولے ہیں۔ماسٹر یور پیچ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انٹرپرینورزکو سرمایہ داروں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، تاکہ فائنل مقابلے میں شرکت سے قبل انہیں قیمتی رائے حاصل ہوجائے ۔ اسلام آباد ایڈیشن میں 130کے قریب شرکاء نے شرکت کی جن میں سے 10 اسٹارپ اپس ماہرین کے پینل کے سامنے اپنی منصوبے پیش کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں