پی ایف سی عالمی ایکسپو میں شرکت کریگی،میاں کاشف

پی ایف سی عالمی ایکسپو میں  شرکت کریگی،میاں کاشف

لاہور (صباح نیوز)پاکستان فرنیچر کونسل خلیجی ریاستوں میں کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے 21 مئی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی۔

 پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو محمد اریب کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی اس بین الاقوامی میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی کیونکہ اس نمائش میں دنیا بھر سے ہزاروں صنعت کار شرکت کر کے اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے اپنی اعلی ٰ و بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کا بہترین موقع ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں