سعودی وفد کی آمد سے بیرونی سرمایہ کاری آئیگی،احسن بختاوری

سعودی وفد کی آمد سے بیرونی  سرمایہ کاری آئیگی،احسن بختاوری

اسلام آباد (این این آئی)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے سعودی تجارتی وفد کے پاکستان پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی بزنس وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سعودی تجارتی وفد کی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور اور پرجوش مہمان نوازی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں۔ سعودی بزنس وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی ۔ صدر آئی سی سی آئی نے کہاکہ امید ہے سعودی کاروباری وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں