بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز

بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز

کراچی(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کیخلاف ایکشن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔۔۔

جبکہ تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کر لی گئی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ بجٹ میں بجلی اور گیس سیکٹر کی سبسڈی مزید محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور نئے مالی سال میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں