پنجاب میں مزید بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کااعلان

 پنجاب میں مزید بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کااعلان

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز کررہے تھے ۔۔

محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران انڈسٹری کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ میں ایوان ہائے صنعت و تجارت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہا ہوں، انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کا فروغ اور نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرز سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسے سینٹرز بنائیں گے ۔پنجاب میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے غیر ملکی سولر کمپنیوں سے مفید بات چیت ہوئی ہے ، کوشش ہے کہ اسی سال صوبے میں سولر مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگے ۔ا نہوں نے کہا کہ پہلے موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا پھر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی جبکہ آئندہ کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر نہیں بنے گی،انڈسٹری کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،سینئر اکنامک ایڈوائزر اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں