چین کو تل کی برآمدات 10.37 ملین ڈالر سے متجاوز

چین کو تل کی برآمدات 10.37 ملین ڈالر سے متجاوز

بیجنگ(آن لائن)رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات 29 فیصد اضافے کیساتھ 10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی)کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری تا مارچ 2024 کے دوران 6137.044 ٹن تل برآمد کیے جن کی مالیت 28.81 فیصد اضافے کے ساتھ 10.37 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 8.16 ملین ڈالر تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں