اسٹاک ایکسچینج میں 56پوائنٹس کی تیزی،17ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 56پوائنٹس کی تیزی،17ارب منافع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی رہی۔ 100انڈیکس 56.24 پوائنٹس کے اضافے سے72658 پوائنٹس پربندہوا۔تیزی کے۔

 سبب مارکیٹ سرمائے میں 17ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہا۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای 30انڈیکس156پوائنٹس کی کمی سے 23382پوائنٹس پر بندہوا جب کہ آل شیئرزانڈیکس170پوائنٹس کے اضافے سے 47272 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر9821ارب روپے ہوگیا۔حصص کی مالیت 23.51 ارب روپے سے بڑھ کر 24.05 ارب روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 126 میں کمی اور 32 میں استحکام رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں