انٹربینک میں ڈالر10پیسے مہنگا،سونے کے نرخ مستحکم

انٹربینک میں ڈالر10پیسے مہنگا،سونے کے نرخ مستحکم

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے 278.20روپے کا ہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.11روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2,312 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2لاکھ 39ہزار 200روپے اور دس گرام 2 لاکھ 5ہزار 75روپے پر مستحکم رہا۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں