شیل پاکستان کو314ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

شیل پاکستان کو314ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

کراچی(بزنس ڈیسک)شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے مالی سال 2024ء کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

 کمپنی نے گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں، 4,762 ملین روپے کے بعد از ٹیکس نقصان کے مقابلے میں 314 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایاہے ۔موبیلٹی (Mobility)کے کاروبار نے 5 نئی سائٹوں کے آغازکیساتھ اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کیا اور 13 سائٹوں کی بحالی کا کام کیا۔اس کے علاوہ کاروبار نے نیٹ ورک میں 13 نان فیول ریٹیل سہولتوں کابھی اضافہ کیا۔ لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل لیوبریکینٹ سلوشنز متعارف کرایا جو بی ٹو بی صارفین کو آغاز سے اختتام تک (end-to-end) لیوبریکنٹ سروسز فراہم کرتا ہے جس کی بنیادیں تکنیکی مہارت اور کاروباری تعاون پر مبنی ہیں۔لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے تعاون سے کمپنی نے مکینک حضرات کیلئے آئی کیمپ منعقد کیا، جس کا مقصد صحت مند بینائی کو یقینی بنانے اور اپنی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنے کے لیے آنکھوں کی مفت اسکریننگ فراہم کرنا تھا۔ مکینک حضرات ہماری لیوبریکنٹس پارٹنر کمیونٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ایس پی ایل آپریشنل ایکسیلینس، سیفٹی پرفارمنس، اپنی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں