شرح سود میں 1.5 فیصد کمی مایوس کن، یونائٹیڈ بزنس گروپ

شرح سود میں 1.5 فیصد کمی مایوس کن، یونائٹیڈ بزنس گروپ

کراچی(آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے قائدین ایس ایم تنویر، زبیر طفیل، خالد تواب، حنیف گوہر، سید مظہر ناصر، ملک خدا بخش اور مومن علی ملک نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی ریٹ میں حالیہ 1.5 فیصد کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری برادری اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور کاروبار کرنے کی بلند قیمت سے نمٹنے کیلئے مزید خاطر خواہ کمی کی توقع کر رہی تھی۔انہوں نے کمی کو کسی حد تک مایوس کن اور توقعات کے برخلاف قرار دیا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا کہ معاشی پہیے کو موڑنے کیلئے پالیسی ریٹ کو سنگل ہندسوں کی سطح تک لایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں