مرکنٹائل ایکسچینج میں 13ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 13ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 13ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 11104 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت6.422ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.621ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.773ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.409ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 633.601ملین روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 628.914 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 323.241ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 221.613ملین روپے،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی130.529 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی85.061 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت82.701 ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 26.820 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی12 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت12.123ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں