بجٹ اقدامات آئی ایم ایف ہدایات سے ہم آہنگ،میاں زاہد

بجٹ اقدامات آئی ایم ایف ہدایات سے ہم آہنگ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پوری نہیں کی گئیں جبکہ زیادہ تر بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایات اور خواہشات کے عین مطابق ہے ۔۔

جس کی وجہ سے نئے قرضے کا حصول آسان ہو گیا، ان مشکل حالات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1400 ارب روپے مختص کرنا ایک کمال ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں 200ارب روپے کی کٹوتی کرکے صنعتوں کو بجلی مزید 10روپے سستی کی جائے تو 5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس بڑھائی جا سکتی ہیں جس سے عوام کو ملازمتیں اور ریلیف دونوں دیے جا سکتے ہیں مگرایسا ہوگا نہیں۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوںکیلئے 950 ارب روپے رکھے گئے جس میں سے مئی تک صرف 379 ارب خرچ کئے جاسکے تھے ۔ بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکس کوضرورت سے زیادہ اہمیت دی گئی جس سے غربت وبدحالی میں اضافہ ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں