11ماہ :یواے ای سے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

11ماہ :یواے ای سے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

اسلام آباد(اے پی پی)متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔ پہلے11ماہ میں یواے ای کوبرآمدات میں40فیصد کااضافہ جبکہ درآمدات میں 22فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق پہلے 11ماہ میں یواے ای کو برآمدات سے ملک کو1.880 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کو برآمدات سے ملک کو1.341 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی میں یواے ای کو برآمدات کاحجم 243.040 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 150.84ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 134.58 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.475ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلے 11ماہ میں یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں