فن ٹیک کمپنی ابھی کا ماسٹرکارڈ سے اشتراک

فن ٹیک کمپنی ابھی کا  ماسٹرکارڈ سے اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)فن ٹیک کمپنی ابھی (ABHI)اور ماسٹر کارڈ نے اشتراک کیا ہے جس کے تحت ابھی کے صارفین اب ماسٹر کارڈ سے چلنے والے ابھی سیلری ایڈوانس کارڈز کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح لین دین کر سکتے ہیں۔

 یہ اشتراک تنخواہ دار طبقہ کوایڈونس تنخواہ کی جدید سہولیات فراہم کرکے ان کو با اختیار بنا نے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔اس اشتراک کے تحت ادائیگیوں کی صنعت میں ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ نے ابھی (ABHI) ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں پہلی بار ماسٹر کارڈ سے فعال تنخواہ ایڈوانس کارڈز کو متعارف کیا گیا ہے ۔ابھی کے شریک بانی اور سی او او علی لدھو بھائے نے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے مالیاتی منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہی ہے ۔ ماسٹر کارڈ میں پاکستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہا کہ ہمیں سیلری ایڈوانس کارڈز شروع کرنے کے لیے فن ٹیک پلیٹ فارم ابھی (ABHI) کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے خوشی ہے۔

فن ٹیک کمپنی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں