دبئی سے ترسیلات زرمیں 11.8 فیصد نمو ریکارڈ

دبئی سے ترسیلات زرمیں 11.8 فیصد نمو ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.714 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.8فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.322 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں