برآمد کنندگان نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی

برآمد کنندگان نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی

کراچی(آن لائن)پاکستان کے تمام سیکٹرز کے برآمد کنندگان نے بجٹ منظور ہونے پرکوئی بھی کنسائمنٹ برآمد نہ کر کے بلیک ڈے منانے اور فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو جمہوری حکومت کہنے پر افسوس ہوتا ہے۔

وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹر پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے تمام سیکٹر کے ایکسپورٹرز نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خزانہ کے منصب پرایسے آدمی کوبٹھایاجائے جوسب کوآن بورڈ لے، ہم اسلام آبادمیں بھی پریس کانفرنس کریں گے اور پھر بھی ہمیں آن بورڈ نہ لیاگیاتوملک بھرمیں احتجاج کریں گے اورایکسپورٹ بلیک ڈے منائیں گے۔ پاکستان اپیرل فورم چیئرمین جاویدبلوانی نے کہا کہ ایکسپورٹ بلیک ڈے پرایک بھی ایکسپورٹ کنسائنمنٹ ملک بھرسے نہیں کی جائے گی،اس کے باوجودبھی مسئلہ حل نہ ہواتوسرجوڑکربیٹھ کرنئے لائحہ عمل کااعلان کریں گے ۔جاویدبلوانی نے کہا کہ دنیامیں آڈٹ ختم ہوگیا ہے اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت آڈٹ ہوتاہے ،ہم پتھر کے دورمیں جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں