ا سٹاک مارکیٹ:728 پوائنٹس کی تیز ی، 84 ارب منافع

ا سٹاک مارکیٹ:728 پوائنٹس کی تیز ی، 84 ارب منافع

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا ۔100 انڈیکس 728 پوائنٹس کے اضافے سے 79552پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کارون کو 84ارب روپے کا منافع ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، تیزی کے سبب 57فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ،جب کہ کاروباری حجم 35فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق ا سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ایک موقع پر 100انڈیکس916پوائنٹس بڑھتا ہوا 79740 پوائنٹس تک بھی پہنچا تاپم چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع ملتے ہی شیئرز کی فروخت سے بڑھتا ہوا انڈیکس کمی کی جانب آیا لیکن کاروبار مسلسل مثبت زون میں ہی رہا۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای 30 انڈیکس214پوائنٹس کے اضافے سے 25583 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 404 پوائنٹس بڑھ کر 50407 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیر کو 13 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ 60 لاکھ 38 ہزار889 شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،128میں کمی اور 57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2 کروڑ 38لاکھ،کے الیکٹرک 2 کروڑ 31 لاکھ اورنیشنل بینک 2 کروڑ 1 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں