معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، گوہر اعجاز

معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، گوہر اعجاز

لاہور(این این آئی)سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، ایک سال میں برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گوہر اعجاز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ 2023-24 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 3 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ تجارتی خسارہ ایکسپورٹس میں اضافے کی وجہ سے کم ہوا۔ ایک سال میں تجارتی خسارہ 27 ارب ڈالرز سے کم ہوکر 24 ارب ڈالرز ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں