تجارتی خسارہ:12.3 فیصد کمی، برآمدات میں 10.5 فیصد اضافہ

تجارتی خسارہ:12.3 فیصد کمی، برآمدات میں 10.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 24.089 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 12.3 فیصد کم ہے ، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ کا حجم 27.474 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2024 میں ملک کی برآمدات کا مجموعی حجم 30.645 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو مالی سال 2023 کے 27.72 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2024 میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 54.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2023 کے 55.198 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.8 فیصد کم ہے ۔ جو ن میں درآمدات پر 4.919 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مئی میں 4.915 ارب ڈالر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں