انجمن تاجران گروپ کاپیاف فاؤنڈرکی حمایت کا اعلان

انجمن تاجران گروپ کاپیاف فاؤنڈرکی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرالائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے عہدیداروں کو تجارتی مراکز میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کا اجلاس مرکزی صدر اشرف بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈر الائنس کوبھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں