انٹربینک میں ڈالر4پیسے ،تولہ سونا3ہزارروپے سستا

انٹربینک میں ڈالر4پیسے ،تولہ سونا3ہزارروپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں جمعہ کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔

،ادھر ایک تولہ سونا 3ہزارروپے سستاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 278.13روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر280.50روپے پرمستحکم رہا۔ یورو 1.29روپے کی کمی سے 304.24روپے اور برطانوی پاؤنڈ روپے کی کمی سے 361.62روپے پر آ گیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا ہوگیا ۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں