کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر

 کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر

کراچی(دنیانیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2022-23 میں کرنٹ اکاؤنٹ (جاری کھاتہ) خسارہ 68 کروڑ ڈالر رہا جو 13 سال کا کم ترین خسارہ ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ )کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جو مالی سال 2022-23 میں 3 ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ ترسیلات میں 11 فیصد اور تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی نے جاری کھاتے کے خسارے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں