اسٹاک ایکسچینج میں 448 پوائنٹس کی تیزی، 43 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 448 پوائنٹس کی تیزی، 43 ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 448 پوائنٹس کے اضافے سے 78987 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 43 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا جبکہ 52 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں پالیسی ریٹ میں کمی کی توقعات سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 105 کھرب 45 کروڑ روپے ہوگیا۔ منگل کو 17 ارب روپے مالیت کے 31 کروڑ 62 لاکھ 45 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں