اسٹیٹ بینک:جولائی تا دسمبر کے اجلاسوں کیلئے ایڈوانس کیلنڈر جاری

اسٹیٹ بینک:جولائی تا دسمبر کے اجلاسوں کیلئے ایڈوانس کیلنڈر جاری

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی(ایم پی سی)کے اجلاسوں کا ایڈوانس کیلنڈر جاری کردیا۔ مرکزی بینک نے انتہائی تاخیر کے بعد اجلاس کا پیشگی کلینڈر جاری کیا۔

شیڈول کے مطابق 6 ماہ کے دوران مرکزی بینک کے 4 اجلاس ہونگے۔ پہلا اجلاس 29 جولائی (پیر)کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 12 ستمبر (جمعرات)2024 کو ہوگا۔تیسرا اجلاس 4نومبر (پیر)کو جبکہ چوتھا اجلاس 16 دسمبر (پیر)2024 کو متوقع ہے ۔10 جون کو منعقد ہونے والی اپنی آخری ایم پی سی میں مرکزی بینک نے کلیدی پالیسی ریٹ کو 150 بی پی ایس تک کم کردیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 20.5 فیصد تک ہوگیا۔ گزشتہ چار سال میں بنیادی شرح سود میں یہ پہلی کمی تھی۔ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک رواں کیلنڈر سال یعنی 2024 کے اختتام تک اپنی کلیدی پالیسی ریٹ کو کم کر کے 16 فیصد کر دے گا اور 2025 کے اختتام تک اسے مزید کم کر کے 14 فیصد کر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں